اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے ایک اور اچھی خبر آگئی، یورپی یونین کے بعد برطانیہ کی پروازیں کھلنے کی بھی راہ ہموار ہوگئی۔
ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نادر شفیع ڈار کے مطابق رواں ماہ دسمبر کے تیسرے ہفتے میں بھی ایک آن لائن میٹنگ شیڈول ہے جبکہ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کا وفد اگلے ماہ پاکستان آئے گا، یورپی یونین نے جو ہماری ویلیویشن کی ہیں اسی لائن پر برطانوی بھی ہماری اسیسمنٹ کریں گے۔
Pakistan Image