پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے حکومت سے مذاکرات کے معاملے پر حیران کن بیان جاری کر دیا

پشاور (پاکستان امیج) پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم ہر ایک سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہم سے استعفے مانگنے کی خبرغلط ہے، عمران خان نے تمام قائدین پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور مذاکراتی کمیٹی قائم کرکے مجھ سمیت دیگر رہنماؤں کو اس میں شامل کیا ہے۔

سٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کے سوال پر سلمان اکرم نے کہا کہ ہم ہر ایک کے ساتھ بات کرنے کیلئے تیار ہیں، مذاکرات ممکن تھے اور مذاکرات ہمیشہ ہونے چاہئیں۔

پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانا بالکل غلط اوربے وقوفی ہوگی، صوبے کو مزید انتشار میں نہ ڈالیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *