جس تھالی میں کھانا اسی میں چھید کرنا عمران خان کا وطیرہ ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور (پاکستان امیج) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جس تھالی میں کھانا اسی میں چھید کرنا بانی پی ٹی آئی عمران خان کا وطیرہ ہے۔
اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نوازشریف اور مریم نواز کے بغض میں یہاں پہنچے ہیں، ان کا وطیرہ ہے جس تھالی میں کھانا اسی میں چھید کرنا، مریم نواز پر کوئی کرپشن کا کیس نہیں تھا، مریم نواز کبھی پبلک آفس ہولڈر نہیں رہیں پھر بھی ان کو کوچ اور اس کے چیلے نے انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی قیمتی نیکلس چوری کرنے اور 190 ملین پاو¿نڈ کے ڈاکے میں ملوث ہیں، بشریٰ بی بی نے ابھی پنجاب میں کی گئی لوٹ مار کا حساب دینا ہے، پانچ سال نوازشریف اور مریم نواز سے رسیدیں مانگنے والے کے پاس اپنی رسیدیں نہیں۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کے تحائف فروخت کرنے کی جعلی رسیدوں کا بھی کیس زیرالتواءہے، کرپشن کرپشن کا راگ الاپنے والے کا اپنا پورا ٹبر چوری اور ڈاکوں میں ملوث نکلا۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ چیلہ اتنا بڑا بدبخت ہے اس نے برا وقت دیکھتے ہی کوچ سے بھی اظہار لاتعلقی کر دیا، مرشد مزے میں ہے کوچ اور چیلہ کٹہرے میں ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *