پھر نا کہنا خبر نہ ہوئی! آپ کے پاس بھی گاڑی ہے تو یکم جنوری سے پہلے یہ کام لازمی کرلیں

اسلام آباد(پاکستان امیج) محکمہ ایکسائز اور ٹیکسیشن نے سخت پالیسی نافذ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جن کے مالکان نے یکم جنوری تک ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کیا ہوگاان گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائیگی۔

محکمہ ایکسائز اور ٹیکسیشن کے ترجمان کے مطابق اس پالیسی کے تحت ڈیفالٹ کرنے والوں پر 200 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

ترجمان نے ان افراد سے فوری طور پر بقایا ٹوکن ٹیکس ادا کرنے کی اپیل کی جن کے ذمہ واجب الادا ادائیگیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کے مالکان کو قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے بروقت ادائیگی کو یقینی بنانا چاہیے۔

محکمہ نے اس عمل کو آسان بنانے کے لیے ٹیکس کی ادائیگی کے لیے 20 دن کی مہلت فراہم کی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا، شہریوں کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنے ٹوکن ٹیکس وقت پر ادا کریں تاکہ کسی بھی قانونی پیچیدگی سے بچ سکیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *