توہین عدالت کیس؛اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو رپورٹ جمع کروانے کیلئے مزید وقت دیدیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی درخواست پر وزارت داخلہ کو رپورٹ جمع کروانے کیلئے مزید وقت دیدیا گیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی درخواست ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی ،چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسارکیا کہ کیا مسئلہ ہے رپورٹ کیوں نہیں پیش کی جارہی؟آپ نے بتانا ہے کہ آپ نے کیا کیا ہے، بتانا مشکل ہے؟رپورٹ فائل کریں پتہ تو چلے کہ ہوا کیا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو رپورٹ جمع کروانے کیلئے مزید وقت دیدیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *