آئی سی سی نے بھارت کے کوچ پر 6 سال کی پابندی لگا دی 

ممبئی (پاکستان امیج )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ابو ظہبی ٹی10 لیگ میں شامل فرینچائز پونے ڈیولز کے سابق اسسٹنٹ کوچ سنی ڈھِلن پر چھ برس تک ہر قسم کی کرکٹ کا حصہ بننے پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے یہ پابندی ایمریٹس کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر لگائی گئی ہے۔سنی ڈھِلن ان آٹھ افراد میں سے ایک ہیں جن پر گزشتہ برس میچ فکسنگ کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ ان افراد میں بنگلادیشی آل راؤنڈر ناصر حسین، پونے ڈیولز کے شریک مالکان کرشن کمار چوہدری اور پراگ سانگھوی، دو ڈومیسٹک کھلاڑی، ان کے بیٹنگ کوچ اشعر زیدی اور ٹیم منیجر شاداب احمد شامل ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ کھیل کو خراب کرنے کی کوششوں کو آئی سی سی اور ڈیزیگنیٹڈ اینٹی کرپشن آفیشل (ڈی اے سی او) کی جانب سے روکا گیا۔سنی ڈھِلن پر پابندی کا اطلاق 13 ستمبر 2023 سے کیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *