بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے خیبر پختونخوا منتقلی کی درخواست 20ہزار روپے جرمانے کیساتھ خارج

اسلام آباد(پاکستان امیج)بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے خیبر پختونخوا منتقلی کی درخواست 20 ہزار روپے جرمانے کیساتھ خارج کر دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی مسئلہ ہوگا تو خود درخواست دے دیں گے،بانی پی ٹی آئی کے تین وکلاء آج بھی عدالت میں تھے، کسی وکیل نے ایسی کوئی درخواست نہیں دی۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ قیدی کے اہلخانہ یا وہ خود ایسی درخواستیں دے سکتے ہیں،درخواستگزار قیوم خان نے کہاکہ یہ قومی مسئلہ ہے کسی کی ذات کا نہیں،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ قومی مسائل آپ رکن اسمبلی بن کر سوچیئے گا،یہ انفرادی معاملہ ہے جس میں کوئی قومی مسئلہ نہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *