علیزے شاہ نئی میوزک ویڈیو میں نامناسب لباس پر تنقید کی زد میں

کراچی(پاکستان امیج)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ علیزے شاہ نے ایک بار پھر خبروں میں جگہ بنا لی۔

حال ہی میں علیزے شاہ ایک نئی میوزک ویڈیو ’کنگ‘میں جلوہ گر ہوئی ہیں، جس میں وہ گلوکار یحییٰ اور اسید کے ساتھ پرفارم کرتی نظر آ رہی ہیں تاہم ان کے نامناسب لباس نے انہیں ایک مرتبہ پھر ٹرولنگ کا شکار بنا دیا ہے۔

ویڈیو میں علیزے شاہ کی پرفارمنس کو ان کے مداحوں نے جہاں بہت سراہا وہیں سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لباس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اداکارہ کے لباس کو نا مناسب اور بےہودہ قرار دیا۔

 

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر علیزے نے اس گانے کی شوٹنگ کے دوران بنائی گئی چند ویڈیوز شیئر کی تھیں جس پر انہیں مختصر لباس کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ علیزے نے کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، جن میں ’عشق تماشا، عہدِ وفا‘ اور ’میرا دل میرا دشمن‘ شامل ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *