وزیرداخلہ کی مدارس بل پر وفاق المدارس کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل رحیم سے ملاقات

اسلام آباد(پاکستان امیج)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جامعہ اشرفیہ میں وفاق المدارس کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل رحیم اشرفی سے ملاقات کی۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل رحیم اشرفی کی خیریت دریافت کی اور انکے لیے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل رحیم اشرفی سے دینی مدارس کے بل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر مولانا فضل رحیم نے کہا کہ مدارس کے معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، مدارس کے ایشو پر ہم اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔

مولانا فضل رحیم نے کہا کہ پنجاب میں بھی وفاق کی طرز پر مدارس محکمہ تعلیم کے ماتحت ہونے چاہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے مدارس کے حوالے سے مثبت کردار ادا کرنے کی یقین دہانی پر مولانا فضل رحیم کا شکریہ ادا کیا۔

مولانا فضل رحیم اشرفی نے دعا خیر کی۔ ملک کی سلامتی ترقی اور خوشحالی کے لئے بھی دعا کی گئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *