مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس آج بھی متاثر، آئی ٹی سیکٹر شدید مشکلات کا شکار

لاہور(پاکستان امیج)لاہور کے علاوہ مختلف شہروں میں انٹرنیٹ کی رفتار سست روی کا شکار ہے۔

انٹرنیشنل کلائنٹ خراب ہونے سے آئی ٹی سیکٹر مشکلات سے دو چار ہے، سوشل میڈیا ایپلی کیشنز فیس بک، انسٹاگرام اور وٹس ایپ کی سروسز متاثر ہوئی ہیں۔ذرائع کے مطابق صارفین کو تصاویر، وائس نوٹ اور ویڈیوز اَپ لوڈنگ اور ڈاؤن لوڈنگ میں مشکلات کا سامنا ہے، صارفین وی پی اینز کے ذریعے سوشل میڈیا ایپلی کیشنز استعمال کرنے پر مجبور ہیں، متعدد شہروں میں وی پی این کے ذریعے بھی صارفین کو سوشل میڈیا سروس تک رسائی مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر وال ٹیسٹنگ کے دوسرے مرحلے کی وجہ سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے فائر وال کی وجہ سے ایپس سست روی کا شکار ہیں۔ میسیجز اپ لوڈ یا ڈاؤن لوڈ ہونے میں مسائل ہیں اور ڈیلیوری بھی تاخیر سے ہو رہی ہے جبکہ انٹرنیشنل کلائنٹ بھی خراب ہونے سے آئی ٹی سیکٹر کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *