دلہن کے گھر کی دہلیز پر پہنچتے ہی ڈکیتوں کی ’سلامی‘، دن دیہاڑے نو بیاہتا جوڑے کو لوٹ لیا

کراچی (پاکستان امیج) گلشن جمال میں ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے نوبیاہتا جوڑے کو لوٹ لیا ، ڈاکوؤں نے 30 سکینڈ میں دیدہ دلیری سے لوٹ مار کی ۔

آج نیوز کے مطابق گزشتہ روز نئی نویلی دلہن اپنے شوہر کے ساتھ گھر کے دروازے پر پہنچی تو ڈکیت آگئے ، موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے نئی دلہن پر اسلحہ تان لیا ۔

ملزمان نئے جوڑے سے موبائل فون، نقدی، دلہن کا پرس اور دیگر سامان لوٹ کر فرارہوگئے، مسلح ڈکیت واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے، انہی ملزمان نے 3 دسمبر کو بھی گلشن جمال میں خاتون سے لوٹ مار کی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *