وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین پی سی بی کی ملاقات

لاہور(پاکستان امیج)وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملاقات کی،محسن نقوی نے وزیراعظم کو چیمپئنزٹرافی ٹورنامنٹ کی پیشرفت بارے آگاہ کیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے چیمپئنزٹرافی سے متعلق محسن نقوی کے اصولی موقف کو سراہا، وزیراعظم نے چیمپئنزٹرافی بارے چیئرمین پی سی بی پر مکمل اعتماد کااظہار کیا،وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ ٹورنامنٹ سے متعلق آپ کا موقف ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے، آئی سی سی میں آپ نے پاکستان کے 24کروڑ عوام کی ترجمانی کی،پاکستان کی عزت سب سے پہلے، اس کے بعد کچھ اور ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہاکہ پی سی بی پاکستان میں چیمپئنزٹرافی کے انعقاد کیلئے مکمل طور پر تیار ہے،ہم پاکستان اور کرکٹ کی جیت چاہتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *