میاں چنوں میں شادی کی تقریب کے دوران خواجہ سرا قتل

میاں چنوں(پاکستان امیج)میاں چنوں کے علاقے نوری سہاگ میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

میاں چنوں میں شادی کے موقع پر خواجہ سرا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، جس کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق میاں چنوں کے نواحی علاقے نوری سہاگ میں شادی کے فنکشن کے دوران خواجہ سرا کو گولی مار دی گئی۔

گولی لگنے سے خواجہ سرا عمر عرف ناز موقع پر جاں بحق ہو گیا، خواجہ سرا عمر عرف ناز چشتیاں کا رہائشی تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دورانِ رقص پسٹل سے گولی مار کر خواجہ سراء کو قتل کیا۔

مقتول کی لاش کو تلمبہ رورل ہیلتھ سینٹر میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد خواجہ سراؤں کی کثیر تعداد تلمبہ ہسپتال کے باہر جمع ہو گئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *