بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آکر کھیلنے پر پاکستان کو کیا کرنا چاہیے ؟ شاہد آفریدی نے تجویز دیدی

کراچی (پاکستان امیج) سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھارت کے پاکستان آکر نہ کھیلنے کے موقف پر اہم مشورہ دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نجی چینل کی پوڈ کاسٹ پر گفتگو کرتے ہوئے بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ پُرانے بھارتی کھلاڑیوں کے انٹرویوز دیکھیں تو انہوں نے اچھا ماحول بنایا ہے، کرکٹرز چاہتے ہیں کہ کرکٹ ہو۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کس قسم کی سیاست ہورہی ہے لیکن اس کا نقصان کھیل کو ہورہا ہے۔

انہوں نے پی سی بی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر بھارتی ٹیم کسی آئی سی سی ایونٹ میں پاکستان نہیں آتی تو آپ بھی منع کر دیں، منع کرنے والے ہیں تو کریں اور دنیا کو احساس دلائیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *