آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان، ایک پاکستانی بھی شامل

دبئی (پاکستان امیج) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے نومبر2024 کیلئے مینز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

جیو نیوز کے مطابق آئی سی سی کی جانب جاری نامزدگیوں میں پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو بھی شامل کیا گیا ہے۔حارث رؤف کی نامزدگی دورہ آسٹریلیا کے دوران ان کی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

پاکستانی بولر نے کینگروز کے خلاف 22 سال بعد آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

حارث رؤف کے علاوہ جنوبی افریقا کے مارکو یانسن اور بھارت کے جسپریت بمرا بھی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیے گئے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *