سابق پی ٹی آئی رہنما جاوید بدر کا نواز شریف کے نام کھلا خط،ماضی میں الزام تراشی پر معافی مانگ لی

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما جاوید بدر نےمسلم لیگ کے صدر نوازشریف کے نام کھلے خط میں ماضی میں الزام تراشی پر معافی مانگ لی۔

نجی ٹی وی چینل سٹی 42نیوزکے مطابق جاوید بدر نے خط کے متن میں کہا ہے کہ نوازشریف سے اپنی گستاخیوں ،الزام درازی پر معافی مانگتا ہوں،آپ کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے پر معافی مانگتا ہوں ، خط میں کہا گیا ہے کہ امید ہے آپ میری غلطیوں کو نادانی سمجھ کر معافی کر دیں گے،یہ خط کسی دباؤ یا لالچ نہیں ،اپنے ضمیر کی آواز پر لکھ رہا ہوں ،جاوید بدر کا مزید کہناتھا کہ پاکستان میں استحکام پیدا کرنے پر اور آپ کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،زندگی میں کبھی ملاقات ہوئی تو آپ کے سامنے غلطیوں کا اعتراف کرونگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *