بانی پی ٹی آئی کیخلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد186تک پہنچ گئی

اسلام آباد(پاکستان امیج)بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد186تک پہنچ گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ جمع کروائی گئی رپورٹ کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کی رپورٹ کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف 99مقدمات درج ہیں،اسلام آبادپولیس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف 74مقدمات درج ہیں۔

ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے میں بانی کیخلاف7مقدمات اورانکوائریز زیرالتوا ہیں جبکہ نیب میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف 3مقدمات زیرالتوا ہیں۔

توشہ خانہ فوجداری کیس میں سزا کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیل زیرالتوا ہے،بانی پر اکتوبر، نومبر اور دسمبر احتجاج کے تناظر میں بھی مقدمات درج ہوئے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *