سوشل میڈیا پر کنٹینر سے گرائے جانے والے کارکن کی ہلاکت کی خبر جھوٹی نکلی

پشاور(پاکستان امیج)تحریک انصاف کے26 نومبر کو اسلام آباد میں ہوئے احتجاج کے دوران کنٹینر سے گرایا جانے والا کارکن طاہر عباس منظر عام پر آگیا ، جس کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل اس کی ہلاکت کی خبریں دم توڑ گئی ہیں۔

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ایکس پر ایک وڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک شخص کو کنٹنیر پر بیٹھے نماز پڑھتے دیکھا گیا، وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں نے اس شخص کو کنٹینر سے نیچے گرا دیا۔

ابھی تفتیش جاری تھی کہ اس دوران ایکس پر ہی اس شخص کی ایک وڈیو سامنے آئی جس میں اس نے بتایا کہ اس نے اپنے دوستوں سے شرط لگائی تھی کہ وہ کنٹینر پر چڑھ کر وڈیو بنائے گا۔

پی ٹی آئی نے بیان میں کہا کہ طاہر عباس کو علاج کے بعد وزیراعلی ہاوس خیبرپختونخوا منتقل کر دیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *