ہربھجن سنگھ نے ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی

ممبئی(پاکستان امیج)سابق بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ نے ورلڈ کپ کی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی ہے جس میں حیران کن طور پر پاکستان شامل نہیں ہے۔سابق بھارتی کھلاڑی نے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے لیکن ون ڈے فارمیٹ میں وہ ایک ایوریج ٹیم ہے، پاکستان ٹی ٹوینٹی کی اچھی ٹیم ہے لیکن ورلڈ کپ میں میری چوتھی فائنلسٹ ٹیم نیوزی لینڈ ہے۔

یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ نے ورلڈ کپ کی چار فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کی ہے جن میں آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پچھلے ورلڈ کپ میں بھی ان ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جس سے ان کے دوبارہ ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

ہربھجن سنگھ نے کہا کہ ’مجھے امید ہے میگا ایونٹ میں بھارت اور آسٹریلیا کا کانٹے دار مقابلہ ہوگا اور جو بھی یہ میچ جیتے گا وہ ورلڈ کپ جیتنے کے لیے فیورٹ بن جائے گا۔انہوں نے پاکستان سے متعلق انوکھی منطق ظاہر کی اور کہا کہ پاکستان نمبر ون ڈے کی نمبر ون ٹیم ہونے کے باوجود پچاس اوور کے فارمیٹ میں اتنی مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکتی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *