معروف ٹک ٹاکر کا شاداب سے 6 سے 7 ماہ تعلقات میں رہنے کا انکشاف

کراچی(پاکستان امیج)پاکستانی ٹک ٹاکر شاہ تاج نے ایک مرتبہ پھر دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان 6 سے 7 ماہ تک ان کے ساتھ تعلقات میں رہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں متھیرا کو دیے گئے انٹرویو میں معروف ٹک ٹاکر شاہ تاج نے شرکت کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ شاداب خان کے ساتھ دوستی کا اعتراف کرتی نظر آرہی ہیں۔

شاہ تاج نے بتایا کہ وہ شاداب خان پر فدا تھی، وہ میرا کرش تھے اور یہ بات شاداب بھی جانتے تھے، مجھے صرف ان کی وجہ سے کرکٹ اچھی لگتی تھی، میں ان کی اتنی بڑی مداح تھی کہ صرف ان کی خاطر کرکٹ میچز دیکھنے لاہور تک گئی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

ان کا کہنا تھا کہ میں انتہا کی حد تک شاداب خان کو چاہتی تھیں لیکن جب انہوں نے شادی کرلی تو میرا دل ٹوٹ گیا۔

ٹک ٹاکر نے دعویٰ کیا کہ ہم نے واٹس ایپ کے ساتھ ساتھ انسٹاگرام پر بھی تقریباً 6 سے 7 ماہ تک بات کی، میری شاداب خان سے درمیان باضابطہ طور پر بات چیت ہوتی تھی، ہم دونوں کے درمیان اچھے روابط تھے لیکن اس باوجود آل راؤنڈر نے مجھے شادی سے متعلق آگاہ نہیں کیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *