وفاقی حکومت کا12ربیع الاول ( 29 ستمبر)کو عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد (پاکستان امیج) وفاقی حکومت نے 29 ستمبرکو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے بارہ ربیع الاول کی تعطیل کے حوالے سے کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق ربیع الاول کا باسعادت مہینہ پیر 18 ستمبر سے شروع ہوا اور عید میلاد النبی 12 ربیع الاول 29 ستمبر کو ہو گی۔ بارہ ربیع الاول کو عام تعطیل ہو گی جبکہ وفاقی حکومت کے تمام اداروں اور ہفتہ،اتوار کو چھٹی کرنے والے تمام نجی اداروں اور سکولوں میں 30 ستمبر بروز ہفتہ اور اتوار یکم اکتوبر کو بھی چھٹی ہو گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *