مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج 700 روپے کا اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(پاکستان امیج)عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں ایک روز بعد پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

آل صرافہ ایسوسیشن کےمطابق مقامی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں آج 700 روپےاضافہ ہوا ہےجس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونےکی قیمت 2 لاکھ 7ہزار 2 سو روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونےکی قیمت میں 6 سو روپے کے اضافے کے بعد قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 940 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 7 ڈالر فی اونس اضافے کے بعد قیمت 2640  ڈالر ہوگئی ہے۔

 

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *