’ اگر واٹس ایپ پر تصویر نہیں جارہی تو نگرانی کی جارہی ہے اور ۔۔‘ حیران کن دعویٰ منظر عام پر

لاہور (پاکستان امیج )پاکستان سافٹ وئیر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے چیئرمین سجاد سید نے کہا ہےکہ انٹرنیٹ سپیڈ کا مسئلہ تین ماہ میں حل ہونے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ایک بیان میں چیئرمین پاشا سجاد سید نے کہا کہ اگر واٹس ایپ پر میسج جارہا ہے لیکن تصویر نہیں تو امکان ہے مانیٹرنگ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ نگرانی یا فائروال کی تنصیب ہر ملک میں ہوتی ہے، شاید طریقہ کار میں کچھ کمی ہے، امریکا میں غلط مواد شیئر کرنے پر 10 منٹ کے اندر سکیورٹی اہل کار گھرپر آجاتا ہے۔

چیئرمین پاشا کا کہنا تھا کہ فکسڈ لائن انٹرنیٹ میں مسئلہ نہیں، فل ٹائم آئی ٹی ورکرز کو مسئلہ نہیں بلکہ پارٹ ٹائم آئی ٹی ورکرز کو فکسڈ لائن نہ ہونے سے مسائل ہیں۔

دوسری جانب پاکستان سافٹ وئiر ایکسپورٹ بورڈ نے انٹرنیٹ اسپیڈ کے سبب آئی کمپنیز کے پاکستان چھوڑنے کی بات مسترد کردی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *