محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس؛نیکٹا اور صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)وفاقی وزیر داخلہ کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں نیکٹا اور صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا،محسن نقوی نے کہاکہ موثرکوآرڈینیشن کیلئے نیشنل فیوژن سینٹر قائم کردیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ رواں سال اکتوبر تک 7984انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیئے گئے،آپریشن میں مجموعی طور پر 206دہشتگردوں کو ہلاک کیاگیا، اجلاس میں سوشل میڈیا پر کالعدم نتظیموں کی سرگرمیاں روکنے کیلئے جامع اقدامات کا فیصلہ کیاگیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی اے کے تعاون سے دہشتگرد گروپوں کے اکاؤنٹس بلاک کئے جائیں گے،غیرقانونی سمز کی روک تھام کیلئے صوبے اقدامات اٹھائیں گے۔

پی ٹی اے سمیت تمام اداروں کو آئندہ اجلاس میں موثر میکنزم پیش کرنے کی ہدایت کی گئی،محسن نقوی نے کہاکہ بلوچستان، خیبرپختونخوا میں دہشتگردی افسوسناک اور قابل مذمت ہے،انسداد دہشتگردی فورج کی صلاحیتیں بہتر بنانے کیلئے تعاون کریں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *