معروف بھارتی اداکارہ نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

ممبئی (پاکستان امیج) ساؤتھ انڈین فلم اور ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی بھارت کی معروف اداکارہ شوبیتھا شوانا نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے۔

جیو نیوز نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایاکہ 30 سالہ شوبیتھا شوانا معروف کنڑ اداکارہ تھیں جو کہ فلم اور ڈرامہ دونوں شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ حیدرآباد میں واقع اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں اور پولیس کو شک ہے کہ اداکارہ نے خودکشی کی ہے۔ ادکارہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے اور کیس کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ 30 سالہ شوبیتھا کا تعلق بھارتی ریاست کرناٹکا سے تھا تاہم وہ شادی کے بعد گزشتہ دو سالوں سے حیدرآباد میں رہائش پذیر تھیں۔ اداکارہ کی اچانک موت پر ان کے ساتھی اداکاروں اور مداحوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *