سپریم کورٹ؛چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی تعیناتی کیخلاف سماعت کرنے والا آئینی بنچ ٹوٹ گیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی تعیناتی کیخلاف سماعت کرنے والا آئینی بنچ ٹوٹ گیا،جسٹس امین الدین خان،جسٹس جمال مندوخیل نےکیس سننے سے معذرت کرلی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال مندوخیل نے کیس کی سماعت کی،جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال مندوخیل نےکیس سننے سے معذرت کرلی۔جس سے سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ ہم دونوں جوڈیشل کمیشن کے ممبر ہیں،آئینی بنچ نے کیس دوسری آئینی بنچ میں لگانے کی ہدایت کردی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ سنیارٹی کوئی بنیادی حق نہیں ہے،سنیارٹی ہٹ کر چیف جسٹس تعیناتی کی ماضی کی مثالیں موجود ہیں،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ کمیشن کے 2رکن یہ کیس نہیں سن سکے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *