بشریٰ بی بی اور پارٹی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں، وقاص اکرم کا بیان

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اور پارٹی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں ۔جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پارٹی میں اختلافات کی خبریں پروپیگنڈا ہیں، جو اصل ایشو سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فتنہ پارٹی کہنے سے کوئی فتنہ نہیں ہوجاتا، کونسا قانون کہتا ہے پر امن احتجاج کی اجازت نہیں، فتنہ وہ ہے جو پر امن لوگوں کی جان لیتا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ احتجاج میں جاں بحق افراد کی تعداد 12ہے، سیکڑوں لاپتا ہیں، اصل ایشو سے توجہ ہٹانے کےلیے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ رینجرز اہلکاروں کی شہادت میں تحریک انصاف کا کوئی ہاتھ نہیں، تحقیقات کرائیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *