الیکشن کمیشن کا جنوری کے آخری ہفتے انتخابات کرانے کا اعلان

اسلام آباد(پاکستان امیج)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کرانے کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ عام انتخابات جنوری 2024کے آخری ہفتے میں کروا دیئے جائیں گے،الیکشن کمیشن 27ستمبر کو حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست شائع کردے گا،حلقہ بندیوں پر اعتراضات اور تجاویز کی سماعت کے بعد 30نومبر کو حتمی فہرست دی جائے گی۔الیکشن کمیشن نے کہاکہ حتمی فہرست کے 54دن بعد جنوری کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کرائے جائیں گے،حتمی فہرست کے بعد 54دن کا الیکشن پروگرام ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *