رینجرز اور پولیس اہلکاروں پر حملے ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا بیان بھی آ گیا

کراچی ( پاکستان امیج ) رینجرز اور پولیس اہلکاروں پر حملوں کے بعد ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا بیان بھی آ گیا ۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں رینجرز اہلکاروں پر حملے کی مذمت کی اور مطالبہ کیا ہے کہ رینجرز اور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

“جیو نیوز ” کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ امن و امان کے لیے موجود پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا دہشت گردی ہے۔شہید اہلکاروں کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *