بانی پی ٹی آئی اپنی انا کو قومی مفادات سے بڑا سمجھتے ہیں، این آر او نہیں ملے گا، نہیں ملے گا: طلال چودھری

اسلام آباد (پاکستان امیج)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اپنی انا کو قومی مفادات سے بڑا سمجھتے ہیں، انہیں این آر او نہیں ملے گا، نہیں ملے گا۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے۔ پی ٹی آئی کی ساری ڈیڈ لائنز ناکام ہوئی ہیں، ان کی آخری کال بھی ناکام ہو گئی۔ ملک کے مسائل پر پی ٹی آئی کی بے حسی ماضی میں بھی اسی طرح تھی، بانی پی ٹی آئی اپنی انا کو قومی مفادات سے بڑا سمجھتے ہیں۔ بغاوت کامیاب نہیں ہونے دی جا سکتی، احتجاج کا اعلان ہمیشہ اسی وقت ہوتا ہے جب کوئی دوست ملک پاکستان آیا ہوتا ہے۔ریاست سے لڑنا ناممکن ہے، ریاست نے ان کی ہر کال ناکام بنا کر دکھائی، پی ٹی آئی سیاسی رویہ اختیار کرے، یہ جو مرضی کریں، این آر او نہیں ملے گا، نہیں ملے گا۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کرم کے معاملے پر گورنر خیبر پختون خوا سے رابطے میں ہے، اس معاملے پر پہلا فرض صوبائی حکومت کا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *