پاکستانیوں کو ویزا نہ ملنے کے معاملے پر یو اے ای قونصل جنرل نے بیان جاری کردیا

کراچی(پاکستان امیج) متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نے پاکستانیوں کو ویزا نہ ملنے کی خبروں پر بیان جاری کردیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیثی نے کہا کہ 2 سال سے جھوٹ بولا جارہا ہے کہ یو اے ای پاکستانیوں کو ویزا نہیں دے رہا، جسے بھی ویزا لینا ہے وہ یو اے ای ویزا سینٹر آئے۔

عتیق الرومیثی نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری پہلے بھی لا رہے تھے اور مزید بھی آنی ہے، ایک دو ماہ میں سرمایہ کاری سے متعلق بڑی خوشخبری ملے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *