گنڈا پور مرکزی قافلے کی قیادت چھوڑ کر ہزارہ موٹروے روانہ

ایبٹ آباد(پاکستان امیج)وزیراعلی خیبر پختونخوا کا قافلہ ہزارہ انٹرچینج سے اسلام آباد کی جانب روانہ ہے جبکہ علی امین گنڈا پور چند کارکنان کے ہمراہ ہزارہ موٹر وے کی جانب روانہ ہوگئے۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور پارٹی رہنماعمرایوب کی جانب سے کال آنے پرراستہ کھلوانے کیلئے ہزارہ موٹروے کی جانب گئے ہیں۔

ادھر پی ٹی آئی کا مرکزی قافلہ بشریٰ بی بی کی قیادت میں اسلام آباد کی جانب گامزن ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *