بشریٰ بی بی کی طبعیت خراب ہو گئی

اسلام آباد ( پاکستان امیج ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی طبعیت خراب ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی خرابی طبعیت کے باعث احتجاج میں شریک نہیں ہوں گی۔

“جنگ ” نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کا پیغام بھجوایا تھا۔ بشریٰ بی بی یکم نومبر سے سیاسی سرگرمیوں میں مصروف تھیں اور 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے پارٹی رہنماؤں سے پشاور میں میٹنگز کی تھیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *