پی ٹی آئی نے ویڈیو بیان کے بعد ایسا کام کر دیا کہ بشریٰ بی بی سوچ بھی نہ سکتی تھیں

اسلام آباد (پاکستان امیج) سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے بیان پر وزرا کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا کرنے کے بعد پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹوئٹ حذف کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اس معاملے پر پی ٹی آئی کی قیادت نے بشریٰ بی بی کے بیان سے خود کو الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق حکمران جماعت کی جانب سے تبصروں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خان کی اہلیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ کوئی بھی بیان دینے سے پہلے پارٹی سے مشورہ کریں۔ مزید یہ کہ وہ 24 نومبر کے احتجاج میں ”مرکزی کردار“ ادا نہیں کریں گی۔

انہوں نے مشال یوسفزئی کے ذریعے اپنے شوہر کو پیغام بھیجنے کی کوشش بھی کی تاہم وکیل کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں ملی۔

عمران خان نے حکم دیا کہ اس معاملے پر پارٹی قیادت کے تحفظات کے بعد بشریٰ بی بی کو سیاست سے دور رکھا جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *