مبینہ آڈیو لیکس معاملہ ؛ بشریٰ بی بی نے ایف آئی اے طلبی نوٹس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے مبینہ آڈیو لیکس کے معاملے میں ایف آئی اے طلبی نوٹس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بشریٰ بی بی نے لطیف کھوسہ کے ذریعے متفرق درخواست دائر کی،درخواست میں کہا گیا ہے کہ کیس زیرسماعت ہے جبکہ ایف آئی اے اور پولیس ہراساں کر رہے ہیں،پولیس نے ایس ایس پی آپریشنز آفس پیش ہونے کا نوٹس بھیجا ہے ،درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ ایف آئی اے نے وائس میچنگ کیلئے طلبی نوٹس جاری کررکھا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایف آئی اے اور پولیس کو ہراساں کرنے سے روکا جائے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *