190ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ مسلسل عدم پیشی پر بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی(پاکستان امیج)احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں مسلسل عدم پیشی پر بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی، بشریٰ بی بی آج بھی عدالت پیش نہ ہوئیں،ملزمہ کے وکیل کی جانب طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، عدالت نے حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے بشری ٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری مسلسل عدم حاضری کے باعث جاری کئے گئے،کیس کی مزید سماعت 26نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *