بھارتی باولر محمد شامی نے اپنے سابق کرکٹر سنجے منجریکر کی سوشل میڈیا پر ’بےعزتی‘ کر دی

نئی دہلی (پاکستان امیج) بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے سابق کرکٹر سنجے منجریکر کو جواب دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر دبے لفظوں میں کھری کھری سنا ڈالیں۔

سابق بھارتی کرکٹر نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں پیشگوئی کی تھی کہ رواں برس شیڈول انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) ڈرافٹس میں فاسٹ بولر محمد شامی کی کم بولی لگ سکتی ہے۔

سنجے منجریکر نے کمی بولی لگنے جواز پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ محمد شامی سرجری کے بعد طویل ری ہیبلی ٹیشن کے بعد کھیل میں واپس لوٹ رہے ہیں تاہم انکی واپسی کو دیکھتے ہوئے فرنچائزز انکی کم بولی لگا سکتے ہیں۔

بھارتی فاسٹ بولر کو اپنے ہی ہم وطن سابق کرکٹر کی بات بلکل پسند نہ آئی اور انہوں نے جوابی وار کرتے ہوئے پوسٹ کے سکرین شاٹس شیئر کیا اور لکھا کہ ”بابا کی جے ہو، تھوڑا گیان اپنے فیوچر کیلیے بھی بچالو کام آئے گا! سنجے جی”۔شامی نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ ”کسی کو اپنا فیوچر جاننا ہو تو سر سے ملے”۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *