حمزہ شہباز کو چیئرمین پبلک افیئرز یونٹ برائے وزیراعظم تعینات کئے جانے کا امکان

اسلام آباد(پاکستان امیج)حمزہ شہباز کو وفاق میں اہم ذمہ داری دینے کی تیاریاں کرلی گئیں،حمزہ شہباز کو چیئرمین پبلک افیئرز یونٹ برائے وزیراعظم تعینات کئے جانے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ حمزہ شہباز کو وفاق میں بطور چیئرمین تمام اہم امور پر اختیارات حاصل ہوں گے،حمزہ شہباز کو وفاقی وزیر کا درجہ دیا جائے گا، چیئرمین پبلک افیئرز یونٹ کا دفتر وزیراعظم آفس کے فرسٹ فلور پر قائم ہوگا، چیئرمین پبلک افیئرز یونٹ کے چاروں صوبوں میں دفاتر قائم ہونگے،چیئرمین پبلک افیئرز یونٹ تعیناتی کے بعد مختلف صوبوں کے دورے بھی کرینگے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

مسلسل کھانسی میں آرام کے لیے شہد اور ادرک سمیت چند گھریلو تدابیر

لاہور(پاکستان امیج )موسم کی تبدیلی کے ساتھ نزلہ، زکام اور کھانسی کی شکایات عام ہوجاتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *