الیکشن کمیشن نے عادل خان بازئی کو ڈی سیٹ کر دیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) الیکشن کمیشن نے عادل خان بازئی کو نااہلی ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے ڈی سیٹ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق عادل بازئی آزامید امیدوار منتخب ہونے کے بعد ن لیگ میں شامل ہوئے تھے ، نوازشریف نے بطور صدر ن لیگ آرٹیکل 63 اے کے تحت عادل خان بازئی کی نشت خالی قرار دینے کیلئے ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوایا تھا جس پر سپیکر کی جانب سے الیکشن کمیشن کو درخواست کی گئی ۔

عادل بازئی نے بجٹ سیشن کے دوران پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی کی تھی ، الیکشن کمیشن نے این اے 262 ون کی نشست کو خالی قرار دیدیا ہے ۔

الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہاہے کہ عادل بازئی نے 26 ویں آئینی ترمیم پر ووٹ نہیں دیا اور پارٹی کی پالیسی کی خلاف ورزی کی ، مروجہ قوانین کے مطابق تمام ممبران پارٹی گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کے پابند ہیں ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *