پی ٹی آئی کا احتجاج رکوانے کیلئے تاجر یونین کی درخواست ،اسلام آبادہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ کو آج ہی طلب کرلیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کا احتجاج رکوانے کیلئے تاجر یونین کی درخواست پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو آج ہی طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کا احتجاج رکوانے کیلئے تاجر یونین کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی ،عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو آج ہی طلب کرلیا، عدالت نے سیکرٹری داخلہ کوبھی طلب کرلیا،چیف کمشنر اسلام آباد اورآئی جی پولیس کو بھی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا،عدالت نے کہاکہ ڈویژن بنچ کے بعد کیس کو آج ہی سنیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *