آئینی بنچ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق درخواست خارج کردی

اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ کےآئینی بنچ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق درخواست خارج کردی۔

نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق آئینی بنچ میں مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بنچ نے کیس کی سماعت کی،آئینی بنچ نے مراد علی شاہ کو نااہل قرار دینے کی درخواست عدم پیروی پر خارج کی،درخواست گزار محمود اختر نقوی نے مراد علی شاہ کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *