کراچی ایئرپورٹ؛ برازیلین خاتون کے لباس میں چھپائی گئی ڈیڑھ کلو کوکین برآمد

کراچی(پاکستان امیج)اے این ایف نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر بیرون ملک سے بھاری مالیت کی کوکین پاکستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے غیر ملکی برازیلین خاتون سمگلر کو گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ برازیل سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہنچنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کے مسافروں کی کلیئرنس جاری تھی کہ مشکوک پائے جانے پر برازیلین خاتون مسافر کی تلاشی لی گئی تو انڈر گارمنٹس (زیر جامہ) میں مائع حالت میں پلاسٹک کے شاپر میں رکھ کر چھپائی گئی ایک کروڑ 39 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 1 کلو 396 گرام کوکین برآمد ہوئی۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملزمہ کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

منشیات سمگلنگ کیلئے جدید اور نت نئے طریقوں کا استعمال اے این ایف کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں، اس کے باوجود بھی اے این ایف منشیات سمگلنگ کے خلاف پرعزم ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *