65 سال سے زائد عمر کے عازمین حج کیلئے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار

اسلام آبا د(پاکستان امیج) اگلے سال حج پر روانگی کیلئے 65 سال سے زائد عمر کے عازمین حج کیلئے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی ہے۔

وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کورونا سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی صورت میں سفر حج پر روانگی ممکن نہیں تاہم درخواست گذار کو متعلقہ بینک میں 10 فروری 2025 سے قبل سعودی منظور شدہ کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ جمع کرنے کی یقین دہانی پر درخواست جمع کروانے کی مشروط اجازت ہے۔

دوسری جانب ہم نیوز کا کہنا ہے کہ وزارت مذہبی امور نے بھکاریوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، بھکاریوں کو حجاز مقدس جانے سے روکنے کے لیے پالیسی کی تیاری جاری ہے،تجویز دی گئی ہے عمرہ پر جانے سے قبل زائرین سے بھیک نہ مانگنے کا بیان حلفی لیا جائے۔ بیان حلفی کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے،ٹور آپریٹر سے بھی عمرہ زائرین سے متعلق بیان حلفی لیا جائے گا،بھیک سے روکنے کے لیے گروپ کے ساتھ ہی عمرہ کیاجاسکے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *