چیمپئنزٹرافی کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان

لاہور(پاکستان امیج) چیمپئنزٹرافی کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان ہے،موجودہ صورتحال میں شیڈول کا اعلان اگلے 24گھنٹے میں مشکل ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اپنے موقف پر ڈٹے رہنے سے پیش رفت نہیں ہو رہی، چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر تسلیم نہ کرنے پر پی سی بی اپنے موقف پر قائم ہے،سٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر شیڈول کا اعلان ایک دو روز میں ممکن ہو سکے گا، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ براڈ کاسٹرز اور کمرشل پارٹنرز پاک بھارت میچ کے بغیر شیڈول تسلیم نہ کرنے کے موقف پر قائم ہیں،براڈکاسٹرز نے پاک بھارت میچ نہ ہونے کی صورت میں قانونی چارہ جوئی کا بھی بتا دیا، آئی سی سی جے شاہ کے ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل شیڈول کے معاملے کو حل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *