پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں فساد کی اجازت نہیں دیں گے، عظمیٰ بخاری

لاہور(پاکستان امیج)پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اسلام آباد میں فساد کی اجازت نہیں دیں گے۔

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیکٹری سے نکلنے والے دھواں کی مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔ اور مہلک دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کو فوری بند کر دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دسمبر تک ای الیکٹرک بسیں پہنچ جائیں گی۔ اور لوگوں کو گرین ٹیکنالوجی کی طرف لے کر جانا ہے۔ پی ٹی آئی اور ہمارا کوئی موازنہ نہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں عوامی مفاد کا کوئی منصوبہ نہیں لگ رہا۔ جبکہ پنجاب کے لوگوں نے کسی بھی کال پر ان کو جواب نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کارکردگی کو سپورٹ کرتا ہے اور پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں فساد کی اجازت نہیں دیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *