شوہر نے سسرال جاکر ناراض بیوی، ساس اور بچے سمیت 4 افراد کو قتل کردیا

رحیم یار خان (پاکستان امیج) رحیم یارخان میں شوہر نے سسرال جاکر ناراض بیوی ، ساس اور بچے سمیت 4 افراد کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی بیوی ناراض ہوکر میکے چلی گئی تھی جس کے بعد شوہر نے سسرال جاکر ناراض بیوی ، ساس اور بچے سمیت 4افراد کو قتل کردیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم نے تمام افراد کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔

پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *