معمولی تلخ کلامی پر دوست نے فائرنگ کرکے 22 سالہ دوست کو قتل کردیا

کراچی (پاکستان امیج) کراچی کے علاقے کورنگی میں دوست نے دوست کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 22 سال کے سفیان کے نام سے ہوئی، ملزم واقعہ کے بعد فرار ہوگیا جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مقتول کے پڑوسی شکیل نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقتول سفیان سمیت پانچ چھ دوست شاہزیب کے گھر میں بیٹھے ہوئے تھے کہ کسی بات پر شاہزیب نے فائرنگ کرکے سفیان کو قتل کردیا۔

ملزم شاہزیب حال ہی میں پولیس میں بھرتی ہوا تھا، مقتول کا ایک دوست سنی پولیس کی حراست میں ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *