ایمن سلیم کا پریگننسی فوٹو شوایمن سلیم کا پریگننسی فوٹو شوٹ سے ننھے مہمان کی آمد کا اعلانٹ سے ننھے مہمان کی آمد کا اعلان

لاہور: (پاکستان امیج) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل ایمن سلیم نے پریگننسی فوٹو شوٹ کے ذریعے اپنے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کے سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی اور پاکستان کی سابق پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی بھانجی ایمن سلیم نے 2021 میں ڈرامے ’چپکے چپکے‘ سے ڈیبیو کیا تھا جو مداحوں میں بہت زیادہ مقبول بھی ہوا تھا۔

تاہم 6 جولائی 2021 کو اپنے پہلے ہی ڈرامے سے مقبولیت پانے والی پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ایمن سلیم نے اداکاری سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا تھا لیکن اس کی وجہ نہیں بتائی تھی۔

تاہم اگلے ہی سال فیصلہ واپس لیتے ہوئے حرا مانی اور شہزاد شیخ کے ساتھ ’ابن حوا‘ میں دوبارہ اداکاری شروع کردی تھی۔

انسٹاگرام پر انہوں نے بے بی بمپ کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں جس سے واضح اندازہ ہوتا ہے کہ ایمن سلیم کے ہاں جلد ہی پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

اس پوسٹ کے بعد اداکارہ حرا مانی، منال خان، ایمن خان سمیت دیگر کی جانب سے ایمن سلیم کو مبارکباد کے پیغامات ملنا شروع ہو گئے جبکہ مداحوں نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ یکم جنوری 2024 کو مقبول اداکارہ ایمن سلیم نے سال 2023 کے اختتام پر انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ انہوں نے نکاح کرلیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *