“بابر تیری ٹی20 وچ جگہ نہیں بنتی” شائقین کرکٹ نے بابراعظم کو ’غصہ‘ دلا دیا

کنبرا (پاکستان امیج) آسٹریلیا کیخلاف تاریخی ون ڈے سیریز میں فتح کے بعد پاکستان کی ٹی20 میں شکست پر مداح ناراض ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ناقص فارم کے شکار بابراعظم دورہ آسٹریلیا کے دوران ٹی20 سیریز میں خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام ہیں، ایسے ناقدین انہیں ٹرول کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے۔

گزشتہ روز پاکستان کو آسٹریلیا نے شکست دیکر سیریز میں 0-2 سے اپنے نام کی تھی، تین میچز پر مشتمل سیریز کا آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔

ابتدائی دو ٹی20 مقابلوں میں بابراعظم نے محض 6 رنز بناسکے ہیں جبکہ ایک کیچ بھی ڈراپ کیا ہے۔

دوران فیلڈ گزشتہ روز میچ کے دوران ایک شائق نے نامناسب انداز میں بابراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تیری ٹی 20 وچ جگہ نہیں بنتی، واپس لوٹ جا، جس پر بابر نے پیچھے مڑکر بھی دیکھا لیکن غصے کو پیتے ہوئے انہیں کوئی جواب نہیں دیا البتہ ٹیڑی نظروں گھور رہے تھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *