حج پر جانے کے خواہشمند افراد کب تک درخواست جمع کروا سکتے ہیں؟ اعلان ہو گیا

لاہور (پاکستان امیج) سرکاری حج سکیم 2025 کے لیے درخواستوں کی وصولی آج (پیر) سے شروع ہو گی جو 3 دسمبر تک جاری رہے گی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز سرکاری حج سکیم کے تحت قرعہ اندازی 6 دسمبر کو ہو گی، ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ریگولر سکیم میں پہلی بار حج درخواست دینے والے افراد کو قرعہ اندازی میں ترجیح دی جائے گی۔

سپانسر شپ سکیم کے لیے 5 ہزار نشستیں مختص ہیں، سمندر پار پاکستانی اپنے یا اپنے پیاروں کیلیے پہلے آیئے پہلے پائے کی بنیاد پر سپانسر شپ سکیم کے ذریعے کسی نامز د بینک میں 4225 ڈالرز بھجوائیں گے۔

ترجمان کے مطابق لانگ پیکیج 38 سے 42 دن جبکہ شارٹ پیکیج 20 سے 25 دن کا ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *